چین نے ریلوے کے دو نئے منصوبوں کی منظوری دے دی

   

بیجنگ: چین کے منصوبہ بندی کے اعلی ترین ادارے نے238 ارب 26 کروڑ یوآن کی مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ ریلوے کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق ان منصوبوں میں سے ایک تیز رفتار ریل ٹریک شامل ہے جو ملک کے شمالی شہر تیانجن اور مشرقی شہر وی فانگ کو آپس میں منسلک کرے گا، جبکہ دوسرا منصوبہ شمال مغرب میں شی آن کو جنوب مغرب میں چھونگ چھنگ سے جوڑے گا۔اس سے پہلے2021 میں مجموعی طور پر 4ہزار208 کلومیٹر نئی ریل لائنیں ریلوے کی خدمات میں شامل کی گئیں، جن میں 2ہزار168 کلومیٹر تیز رفتار ٹریک شامل ہیں۔بڑے منصوبوں کے شیڈول کے مطابق کام شروع کرنے کے باعث گزشتہ سال کے آخر تک، چین کے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی آپریٹنگ لمبائی 40ہزار کلومیٹر سے تجاوز کرگئی تھی۔