بیجنگ ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہیکہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی میں نرمی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی ائیر لائنز کے امریکہ میں آپریشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی طرف سے یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز کی پروازیں بحال نہ کرنے کے باعث امریکہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ چین میں کووڈ انیس کی وبا کے بعد سال کے آغاز میں چین نے ان ایئر لائنز پر پابندی عائد کی تھی، جو رواں ماہ ہٹا دی جانا تھی۔ چین پر نئی امریکی پابندیوں کو دونوں ممالک کے مابین پہلے سے ہی جاری تجارتی و سفارتی جنگ میں تناؤ میں مزید اضافے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔