نئی دہلی : ہندوستان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے متنازعہ ہمالیائی خطے میں ان کی سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لیا ہے اور اور یہ سرحدی خودمختاری پر دعویٰ کے مترادف ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان جون 2020 میں لداخ اور تبت کے علاقے میں کشیدگی کے بعد سرحدی تنازعہ اور تعلقات میں ڈرامائی انداز میں سردمہری آگئی ہے۔
دونوں ممالک نے سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کردیے اور عسکری تنصیبات لگائی ہیں جبکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے ہونے والے مذاکرات بھی ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں۔ چین کی وزارت شہری امور نے کہا تھا کہ زینگنان (جنوبی تبت) میں 15 جگہوں کے ناموں کو معیاری بنایا ہے اور مذکورہ علاقوں کے نام چینی میں رکھ دیے گئے ہیں۔ اروناچل پردیش کو چین زینگنان کہتا ہے۔