چین نے کوروناوائرس کی اصلیت کے بارے میں مزید جانچ کے لئے ڈبلیو ایچ او کی تجویز کو مسترد کیا

   

بیجنگ: چینی حکومت نے کورونا وائرس کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے ملک میں مزید تحقیقات کی تجویز کو جمعرات کے روز مسترد کردیا۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زینگ یکسین نے چین میں کووڈ-19 کی ابتداء کے دوسرے مرحلے کے مطالعے کے منصوبے کو ضدی اقدام اور عملی دانش کے احترام کا فقدان قرار دیا۔ ان کے مطابق ڈبیلو ایچ او کا یہ منصوبہ بلا ضرورت توانائی صرف کرنے کے مترادف ہے ۔مسٹر زینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او کو کووڈ 19 کی اصلیت کا سراغ لگانے کے دوسرے مرحلے کی سفارشات پیش کی ہیں۔ چین کا خیال ہے کہ یہ تحقیقات ڈبیلو ایچ او – چین مشترکہ مطالعہ پر مبنی ہونی چاہئے ، اور ممبر ممالک کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد دنیا کے مزید ممالک میں اس کو انجام دینا چاہئے۔