چین نے کینیڈا سے گوشت کی درآمد بند کردی

   

Ferty9 Clinic

اوٹاوہ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کینیڈا سے گوشت کی درآمد کو بند کردیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں چین کو یہ معلوم ہوا تھا کہ کینیڈا جعلی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کررہا ہے جو دراصل خنزیر کے گوشت کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کینیڈا کی وفاقی پولیس نے اس واقعہ کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ فریگو رائل آئی این سی کے خلاف یہ الزامات ان حالات کی روشنی میں عائد کئے گئے ہیں جب کینیڈا نے چین کے ایک سینئر ٹیلیکام ایگزیکٹیو کو امریکی وارنٹ پر گرفتار کیا تھا اور چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اندرون کچھ روز امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعہ کو حل کرنے بات چیت کا ایک بار پھر آغاز ہونے والا ہے جس کے ذریعہ چین۔کینیڈا بحران کو بھی حل کیا جاسکے گا ۔