چین نے گولڈ میڈل کھاتہ جلد کھولا

   

پیرس۔ چین نے پیرس اولمپکس کے آغاز کے چند لمحات میں ہی دوگولڈ میڈل حاصل کرلے ۔ چین میں دوسرا گولڈ میڈل بھی جیتا ہے۔ چین کی چانگ یانی اور چن ییوین نے خواتین کی ڈائیونگ سنکرونائزڈ 3 میٹر سپرنگ بورڈ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔قبل ازیں چین نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے یہ میڈل10 میٹر ایئر رائفل میں حاصل کیا ہے۔ ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لیہاؤ کی جوڑی نے کورین جوڑی کو شکست دی تاہم قازقستان نے برونز کی صورت میں اس اولمپکس کا پہلا میڈل جیتا ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے متعلق پہلے ہی یہ پیش قیاسی کی جاچکی ہے کہ وہ گولڈ میڈل کی دوڑ میں امریکہ پر سبقت لے جائے گا لیکن میڈلس کی تعداد میں امریکہ سب سے زیادہ میڈلس لینے والا ملک بنے گا ۔