چین نے ہووئی کے سینئر افسر کی رہائی کا مطالبہ کیا

   

اٹاوہ۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے کناڈا اور امریکہ سے اپنے ملک کی ٹکنالوجی کمپنی ہووئی کے چیف مالیاتی افسر مینگ وانجھاؤ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔کناڈا میں چین کے سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا کہ غلط طریقے سے گرفتار کئے گئے ہووئی کے چیف مالیاتی افسر مینگ وانجھاؤ کو بغیر کسی تاخیر کے رہا کیا جائے اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔ترجمان نے کہا کہ مینگ وانجھاؤ حادثہ محض ایک عدالتی معاملہ ہے ، امریکہ کچھ معاونوں کے ساتھ مل کر اپنی طاقتوں کا چین کے اعلی تکنیکی نجی کمپنی پر غیر قانونی الزامات کے ذریعہ دباؤ ڈالنا چاہتا ہے ۔

یمنی علیحدگی پسند باغیوں نے فائربندی کا اعلان کر دیا
دبئی۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی حصوں میں متحرک علیحدگی پسند باغیوں نے حکومتی فورسز کے ساتھ طویل جھڑپوں کے بعد فائربندی کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے شبوہ صوبے میں دو روز تک شدید جھڑپوں کے بعد آج ہفتے کو ’سدرن ٹرانزیشنل کونسل‘ نامی علیحدگی پسند گروپ نے کہا کہ شبوہ صوبے میں تمام فریقین عرب اتحاد کی جانب سے فائربندی کے مطالبے کا احترام کریں۔