چین پر تائیوان کو دوسرا ہانگ کانگ بنانے کا الزام

   

بیجنگ ۔ تائیوان نے الزام لگایا کہ چین، تائیوان پر مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے تاکہ اسے اگلہ ہانک گانگ بنایا جا سکے۔خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکی سیکریٹری صحت الیکس آذر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تائیوان کو چین کی جانب سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بیجنگ جزیرے پر ایسے حالات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو اسے اگلا ہانگ کانگ بنا ڈالیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں پہلی مرتبہ کوئی اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تائیوان کا دورہ کیا ہے۔دوسری جانب چین نے امریکی سیکریٹری صحت کے دورے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تائیوان اپنا دعویدار خود ہے۔خیال رہے کہ امریکی عہدیدار کی جانب سے ایسے وقت پر تائیوان کا دورہ کیا گیا جب چین کے جنگی طیارے تائیوان کے حساس فضائی حدود میں داخل ہوئے تو تائیوان نے طیارہ شکن میزائلوں سے ان پر حملہ کیا۔