نئی دہلی: کارگل وجے دیوس کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کے درمیان موجود رہے۔ کارگل وار میموریل میں 24 سے 26 جولائی تک مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا، ‘ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو ہم آج یاد کر رہے ہیں۔ ہماری فوج نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ 1999 کی جنگ میں ہمارے کئی بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا، ’1962 میں چین نے لداخ میں ہمارے علاقے پر قبضہ کرلیا۔ تب پنڈت نہرو ہمارے ملک کے وزیر اعظم تھے۔ میں ان کی منشا پر سوال نہیں اٹھاوں گا۔ ارادے اچھے ہوسکتے ہیں، لیکن یہ پالیسیوں پر نافذ نہیں ہوتا ہے۔ میں بھی ایک خصوصی سیاسی جماعت سے آتا ہوں، لیکن میں ہندوستان کے کسی بھی وزیر اعظم کی تنقید نہیں کرنا چاہتا۔