نئی دہلی :کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چین کے معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کیا اور کہا کہ پی ایم مودی چین سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی چین کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وہ چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔ یہی نہیں راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں پی ایم مودی پر ملک کی سلامتی سے کھیلنے کا الزام بھی لگایا ہے۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی دراندازی پر پی ایم مودی کی خاموشی ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ اس لیے وہ عوام سے حقیقت چھپاتے ہیں۔ کانگریس ایم پی نے پی ایم مودی پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔غور طلب بات یہ ہے کہ چین نے ہندوستانی سرحد کے قریب ہوتان اور گار گنسا جیسے بڑے ہوائی اڈوں میں کئی مقامات پر بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے اور بغیر پائلٹ کے طیارے تعینات کیے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی انہیں مسائل پر مودی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ پیر کو بھی راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کے کچھ سچ‘ وہ. چین سے ڈرتے ہیں‘. عوام سے سچ چھپاتے ہیں‘. صرف اپنی شبیہ بچاتے ہیں‘. فوج کے حوصلے پست کرتے ہیں اورملک کی سیکورٹی کے ساتھ کھیلواڑ کرتے ہیں، چین کی بڑھتی ہوئی دراندازی اور وزیراعظم کی خاموشی ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔