چین پر ہرجانہ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے الزام میں چین سے 600 ارب ڈالر کا ہرجانہ وصولنے کیلئے مرکزی حکومت کو بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے ) جانے کی ہدایت سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔تمل ناڈو کے مدورے کے رہنے والے کے کے رمیش نے مرکزی حکومت کو چین سے ہرجانہ وصولنے کیلئے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت کا رخ کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے ۔عرضی گزاروں نے وزارت قانون،وزارت صحت،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کو اس میں فریق بنایا ہے ۔عرضی میں کہاگیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان انسٹی آف وائرولوجی سے ہوئی ہے ۔عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ کا رخ اس لئے کیا ہے کیونکہ ایک شہری آئی سی جے میں عرضی دائر نہیں کرسکتا۔ عرضی گزار کے مطابق چین جان بوجھ کر ہندوستان اور پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔