چین کا آسٹریلیا کیساتھ تعلقات میں بہتری کے عمل پر عدم اطمینان

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکام نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عمل اطمینان بخش نہیں ہے۔ اعلیٰ چینی سفارت کار اور اسٹیٹ قونصلر وانگ یی نے بینکاک میں آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد آسٹریلوی ہم منصب ماریس پیئن کے ساتھ ملاقات کی۔ چینی قونصلر کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں بیجنگ میں ہونے والی ایک ملاقات میں طے پایا تھا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاہم اس کے باوجود کینبر اکی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے داخلی امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔