واشنگٹن ۔ امریکہ نے چین کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنا کا اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکوریٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ چین کا اقدام بنیادی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کو سزا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کا واحد حل چین کو اشتعال انگیز فوجی مشقوں کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات اور میری ٹائم سیفٹی میکینزم بات چیت بھی معطل کر رہے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسائل پیدا کرنا اور مقاصد کے حصول کے لیے مسائل کا استعمال امریکہ کی عادت ہے، امریکہ کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ جلد بازی میں بڑا بحران پیدا نہ کرے۔