چین کا امریکہ، روس سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کا مطالبہ

   

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکہ اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’وہ اپنے جوہری ہتھیاروں میں مزید کمی کریں۔‘برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا جمعے کو یہ مطالبہ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے جنیوا میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔وانگ ژی نے بیجنگ سے اقوام متحدہ کی حمایت سے منعقدہ تخفیف اسلحہ بندی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں طاقتوں کی طرف سے تازہ کٹوتیوں سے کثیرالجہتی جوہری تخفیف اسلحہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔‘انہوں امریکہ کو بھی دبے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’چین ایک مخصوص ملک کی جانب سے علاقائی اور عالمی میزائل دفاعی نظام کی ترقی اور تعیناتی کی مخالفت کرتا ہے جو سٹریٹجک استحکام کو مجروح کرتا ہے۔