چین کا اپنا سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم متعارف

   

بیجنگ : چین نے امریکہ کے مقابلے میں اپنا ایک سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں 31جولائی کو ’بائی ڈْو‘ نامی یہ سسٹم لانچ کیا۔ انتہائی حد تک درست نیویگیشن کے علاوہ یہ سسٹم میسیجنگ اور تصاویر کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پیشرفت چین کی سلامتی اور جیوپولیٹیکل سطح پر چین کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کرے گی۔