چین کا ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل پر زور

   

بیجنگ : چین نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل پر زوردے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا بنیادی حل امن مذاکرات کی بحالی ہے، سیاسی طریقوں سے فلسطین کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ادھر روس نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کردیا، روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا نے بحری بیڑہ بھیج کر خطے کی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب مصری حکومت نے اسرائیل اور حماس سے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے کم از کم 6 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کی جائے۔