چین کا تبت میں جمہوری اصلاحات پر قرطاس ابیض

   

بیجنگ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ریاستی کونسل انفارمیشن آفس نے چہارشنبہ کو تبت میں جمہوری اصلاحات اور گزشتہ چھ دہائیوں میں ترقی کی پیشرفت پر قرطاس ابیض جاری کیاہے ۔تبت میں 60 سال میں جمہوری اصلاحات نامی عنوان سے جاری قرطاس ابیض میں کہا گیا‘‘ تبت کی تاریخ میں سب سے بڑی جمہوری اصلاحات اور بے شمار سماجی تبدیلیاں ہوئی ہیں’’۔دستاویزات میں کہا گیا، ” غلامی کی روایت کو ختم کرکے ، سنجیدہ اور دقیانوسی جاگیردارانہ نظام کو پاک کر کے تبت ایک نئے سماجی نظام قائم کرنے کے قابل تھا جو لوگوں کو آزاد کیا اور انہیں قوم اور معاشرے کا مالک بنایا، اس طرح تمام معاملات میں ان کے حقوق کو یقینی بنایا۔قرطا س ابیض میں مقدمہ اور خلاصہ کے علاوہ دس حصے ہیں جس میں جاگیردارانہ غلامی روایت، سیاہ تاریخ اور دیگر شامل ہیں۔