چین کا تبت میں دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم کا منصوبہ

   

بیجنگ ۔ 25 اگست (ایجنسیز) چین دنیا کے سب سے اونچے مقام، تبت ریجن میں دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ڈیم سے خشک موسم میں دریائے برہم پْترا میں پانی کا بہاؤ 85 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ چین کے اس منصوبے کے جواب میں بھارت نے بھی اَپر سیانگ ڈیم منصوبہ تیز کرنے کا اعلان کر دیا تاہم مقامی آبادی کو خدشہ ہے کہ اِس ڈیم سے ان کے گاؤں اور زمینیں ڈوب جائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی پر بڑھتی کشیدگی خطہ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔