چین کا تبت میں ہائیڈرو پاور پراجکٹ کی تعمیر کا آغاز

   

بیجنگ20جولائی (یواین آئی) چین نے ہندوستان کی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے تبت خود مختار علاقے میں یارلنگ سانگپو ندی کے نچلے علاقوں میں تقریباً 1.2 ٹریلین یوآن (167.2 بلین امریکی ڈالر) کی لاگت سے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔چینی کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر یہ معلومات فراہم کی ہیں۔کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “چینی وزیراعظم لی کیانگ نے ہفتہ کو یارلنگ زانگبو ندی کے نچلے علاقوں میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا۔” اس پروجیکٹ میں پانچ (سیڑھی نما) کیسکڈ ہائیڈرو پاور پلانٹس شامل ہوں گے ، جن کی کل لاگت تقریباً 1.2 ٹریلین یوآن (تقریباً 167.8 بلین امریکی ڈالر) ہونے کا تخمینہ ہے ۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کا استعمال بنیادی طور پر بیرونی کھپت کے ساتھ ساتھ تبت میں مقامی طلب کے لیے بھی کیا جائے گا۔