کولمبو: ہندوستان کی فکرمندی کے درمیان چین کا سائنسی تحقیقی جہاز ‘یوآن وانگ 5’ منگل کی صبح سری لنکا کی ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ سری لنکا نے ہفتہ کو چین کے ‘ریسرچ اینڈ سروے ‘ جہاز کو ہمبنٹوٹا میں 16 سے 22 اگست تک رہنے کی اجازت دی تھی۔ ہندوستان نے گزشتہ ماہ ہندوستانی ساحل کے قریب جہاز کی موجودگی پر اپنے سیکورٹی تشویشات کا اظہار کیا تھا۔سری لنکا نے 5اگست کو چین سے اپنے جہاز کے پروگرام کو معطل کرنے کو کہا تھا۔ ابتدائی طور پر 11 اس جہاز کو سے 16 اگست تک ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر رکنا تھا اور اگلے احکامات تک اسے نافذ رہنا تھا۔ اس کے بعد چین نے ہندوستان سے کہا کہ وہ سری لنکا کے ساتھ اس کے معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔آن وانگ 5’ 2007 میں بنایا گیا تھا اور اس میں 11,000 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت ہے ۔ کولمبو سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہمبنٹوٹا بندرگاہ چین سے مہنگی شرح سود پر قرض لیکر بنائی گئی تھی۔ لیکن سری لنکا کی حکومت چین کا قرضہ واپس نہیں کر سکی جس کے بعد اس بندرگاہ کو 99 سال کی لیز پر چین کے حوالے کر دیا گیا۔