چین کا دفاعی بجٹ ہندوستان سے تین گنا زیادہ

   

بیجنگ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے بعد چین ایسا دوسرا ملک ہے جو اپنے دفاعی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ مختص کرتا ہے اور منگل کے روز چین نے جو اعلان کیا ہے وہ یقیناً حیرن کن ہے ۔ سال 2019ء کیلئے چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.5فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 177.61 بلین امریکی ڈالرس کردیا جو ہندوستان کے دفاعی بجٹ سے تین گنا زیادہ ہے ۔2019ء کادفاعی بجٹ 1.19کھرب یوان (177.61 بلین ڈالرس ) ہوگا جو دراصل چین کے وزیر اعظم لی کیگیانگ کی جانب سے داخل کی گئی ڈرافٹ بجٹ رپورٹ کے اعداد و شمار ہیں ۔ انہوں نے یہ رپورٹ چینی پارلیمنٹ کے سالانہ بجٹ میں پیش کی ۔