واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی وباء نے چونکہ شدت اختیار کرلی ہے لہٰذا امریکہ نے بھی ہدایت جاری کرنے میں سختی سے کام لیا ہے جسے 4 نمبر کی سطح والی وارننگ کہا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا استدلال ہیکہ عالمی صحت تنظیم کی جانب سے کورونا وائرس کو خطرناک ترین قرار دیئے جانے کے بعد سفری ہدایت نامہ جاری کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ چین کے شہر ووہان میں اس وقت حالات بیحد خراب ہیں جہاں اس وباء کا بین الاقوامی ایمرجنسی کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔