چین کا غزہ بحران کے درمیانبین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بدستور بڑھ رہی ہے اور چین بڑے پیمانے پر زیادہ بااختیار اور مؤثر بین الاقوامی امن کانفرنس اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس ٹائم ٹیبل کا مطالبہ کررہا ہے۔اتوار کو تادیر چینی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وانگ نے یہ تبصرہ قاہرہ میں مصری وزیرِ خارجہ سامح شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں سے کیا جس میں اسرائیل-حماس جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔علیحدہ طور پر وانگ نے عرب ریاستوں کی لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی بات چیت کی جہاں فریقین نے تنازعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور بحران کو حل کرنے میں مدد کے لیے کئی نکات تک پہنچ گئے۔چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ اس وقت جمعرات تک کے لیے مصر، تیونس، ٹوگو اور آئیوری کوسٹ کے دورے پر ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد وانگ نے کہا، غزہ میں تنازعہ معصوم شہریوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا باعث بن رہا ہے جس سے سنگین انسانی آفات اور منفی اثرات کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔