بیجنگ۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے 2020 میں اپنے مریخ مشن کو آگے بڑھانے کیلئے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کردیا۔ ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر دکھائی گئی براہ رست نشتریات میں شی جیان 20 ٹیسٹ سیٹلائٹ پے لوڈ پر مشتمل بھاری لانگ مارچ 5 راکٹ کو جنوبی جزیرے ہینان میں واقع لانچ سائٹ سے رات 8 بج کر 45 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔’ژنہوا ‘کے مطابق 2000 سیکنڈز کے بعد شیجیان 20 سیٹلائٹ کو اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیجا گیا۔