ناننگ (چین) : چین کے سیول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کا مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، جنوب مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے پیر کو صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کا ایسٹرن ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ ووڑو شہر کے قریب گوانگسی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے پہاڑوں میں آگ لگ گئی ۔طیارہ پہاڑی علاقہ میں گرنے کی وجہ سے فوری امداد نہیں دی جاسکی۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔فلائٹ ریڈار24 کے مطابق چھ سال پرانے 737-800 طیارے کے حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہو سکا۔