تائی پے : تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے، اس نے 4 روزہ مشقوں کومدت ختم ہونے کے بعد بھی اب تک جاری رکھا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ تشکیل دے رہی ہیں۔جوزف وو کا کہنا تھا کہ چین، فوجی مشقوں، سائبر حملوں اور معاشی جبر سے تائیوانی عوام کا حوصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر وہ یاد رکھے کہ وہ ہمارے جمہوری حقوق کو سلب نہیں کر سکے گا۔دوسری جانب چینی حکام نے تائیوانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریامیں بارش اورسیلاب سے7افرادہلاک
سیول : جنوبی کوریا میں دارالحکومت سیئول میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب کے باعث کم سے کم سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں اس باراس سال میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیئول اور قریبی اضلاع میں بجلی منقطع ہوگئی۔