چین کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ

   

جیوکوان :چین نے ہفتہ کو ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا۔سیٹلائٹ یاووگن-33 02 کو لانگ مارچ-4سی کیریئر راکٹ کے ذریعے صبح 7:44 بجے لانچ کیا گیا اور وہ کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے ۔اس کا استعمال سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے ، فصل کی پیداوار کا تخمینہ، آفات سے بچاؤ اور امدادی کاموں کے لیے کیا جائے گا۔یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 435 واں فلائٹ مشن ہے ۔