واشنگٹن ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین کو گزشتہ 25 سالوں میں پہلی بار ’’کرنسی کا ہیرپھیر‘‘ کرنے والا ملک قرار دیا۔ امریکہ کے وزیر مالیات اسٹیون نوچین نے کہاکہ امریکہ اس سلسلہ میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے رجوع ہوکر چین کے ساتھ غیرمناسب مسابقت کا خاتمہ کردے گا ۔ یاد رہے کہ امریکہ نے یہ شکایت ایک ایسے وقت کی ہے جب چین نے اپنی کرنسی یوان کی قدر کو 7 امریکی ڈالرس کی حد تک کم کردیا ہے ۔
