چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 21 مزدور پھنس گئے

   

Ferty9 Clinic

الجزیرہ کے مطابق یہ حادثہ ہتوبی کاؤنٹی میں فینگ یآن کوئلہ کان میں اس وقت پیش آیا جب عملہ اس جگہ کو اپ گریڈ کررہا تھا۔ امدادی کارکنوں نے 21 پھنسے ہوئے کان کنوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ سب ایک ساتھ ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ کان کنی کے حادثات چین میں عام ہیں۔ اس صنعت کا حفاظتی انتظام ناقص ہے اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد اکثر ناکافی ہوتا ہے۔ جنوری میں 22 مزدور مشرقی چین کے صوبہ شیڈونگ کی ایک کان میں دھماکے کے پھنس گئے تھے جس کے نتیجے میں کارکن تقریبا دو ہفتوں تک زیر زمین پھنس گئے تھے۔ گیارہ مردوں کو زندہ باہر نکالا گیا ، 10 کی موت ہوگئی اور ایک کارن کن بیہوش تھا۔ گزشتہ دسمبر میں جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں زیر زمین پھنس جانے کے بعد 23 کان کنوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس کے کچھ ہی مہینے بعد اسی کوئلے کی کان میں کاربن مونو آکسائیڈ سے فضا زہر آلود ہونے سے 16 دیگر افراد کی موت ہوئی۔