چین: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بچے والدین سے جدا

   

شنگھائی: چین میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بچوں کو والدین سے جدا کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شنگھائی میں کورونا سے متاثر بچوں کے لیے علاحدہ مراکز بنائے گئے ہیں،جن بچوں کو ٹیسٹ مثبت آتا ہے، انہیں والدین سے جدا کر کے وہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ رپورٹ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز جاری کی ہے۔