بیجنگ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے ایک غیرمعمولی اور تاریخی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میڈیکل پروفیشنلز کیلئے ایوارڈس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چین ژی جن پنگ نے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر شعبہ طب کے چار ’’ہیروز‘‘ کو طلائی تمغوں سے نواز اور وہاں موجود سینکڑوں افراد کی تالیوں سے تقریب کا مقام گونج اُٹھا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ کورونا وائرس بحران سے نمٹنے میں ہم نے ایک تاریخی اور غیرمعمولی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے جو ہماری طبی جرأت مندی کی ایک مثال ہے جسے ہمارے ’’میڈیکل ہیروز‘‘ نے انجام دیا۔ آج یہ بات ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ معیشت کی بحالی اور کورونا وائرس کے خلاف موثر لڑائی کیلئے چین، پوری دنیا کی قیادت کررہا ہے۔