پیرس : اولمپکس 2024 ء میں اول پوزیشن کیلئے چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت جاری ہے ۔ تادم تحریر چین نے گولڈ میڈل کی اساس پر امریکہ کو پہلے مقام سے ہٹادیا ۔ حالانکہ امریکی اتھلیکس نے جملہ79 تمغے جیتے ہیں جس کے مقابل چین کے پاس 56 میڈلس ہیں ۔ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے ۔ انڈیا کا صرف تین برونز کے ساتھ 60 واں نمبر ہے ۔ آج مینس ہاکی سیمی فائنل میں جرمنی نے ہند کو 3-2 سے ہرایا۔