شنگھائی، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے منگل کو شنگھائی میں دوسرے چینی بین الاقوامی درآمدات ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ علاقائی معاشی پارٹنرشپ (آرسي اي پی) معاہدہ ایشیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہوگا اور اس پر دستخط کئے جائیں گے اور جتنی جلدی ممکن ہو لاگو ہوں گے ۔مسٹر جن پنگ نے کہا “مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کل 15 آرسي اي پي رکن ممالک نے تفصیل سے اس پر مذاکرات مکمل کی اور مجھے امید ہے کہ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے اور جلد ہی لاگو بھی ہوں گے ’’۔چینی صدر نے افتتاحی تقریب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے مارکیٹ تک پہنچ کو دوستانہ بنا رہا ہے اور چین نے غیر ملکی کمپنیوں کے آنے کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی ماحول کو بھی بہتر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا چین غیر ملکی اشیاء کی درآمد اور خدمات کیلئے فعال طور پر اسے بڑھانا جاری رکھے گا اور محصولات کو بھی کم کرے گا۔
