چین کو ایک اور جھٹکا،رنگین ٹی وی کی درآمد پر امتناع

   

نئی دہلی : حکومت نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور دوسرے ممالک خصوصا چین سے رنگین ٹی وی کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے مقصد سے اپنی درآمدات کو ممنوعہ زمرے میں ڈال دیا ہے۔غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ رنگین۔ ٹیلی ویژن کی درآمد کی پالیسی کو اب آزاد زمرے سے ممنوعہ زمرے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کی اشیاء کو ممنوعہ زمرے میں ڈال دینے سے اس سامان کا درآمد کرنے والے کے لئے ڈی جی ایف ٹی سے لائسنس لینا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں زیادہ تر رنگین ٹیلی ویڑن سیٹ چین سے درآمد ہوتے ہیں۔ گلوان وادی میں 15 جون کوہندوستان اور چین کے فوجیوں کے تصادم کے بعد، نریندر مودی حکومت نے 106 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔ چینی کمپنیوں کو کئی ہزار کروڑ مالیت کے معاہدے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔