چین کو بیرون ممالک سے وائرس لانے والوں سے تشویش

   

بیجنگ ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے منگل کے دن ایک ایسا بیان دیا جس نے سب کو حیران کردیا۔ بیان کے مطابق کہ نئے کوروناوائرس کے معاملات بیرون ممالک سے چین پہنچ رہے ہیں۔ چین، جہاں سے کوروناوائرس نے سب سے پہلے سر ابھارا تھا، اب اس بات کیلئے پریشان ہیکہ نئے کوروناوائرس کے معاملات بیرون ملک سے یہاں آرہے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 13 معاملات کی توثیق ہوچکی ہے جو چینی شہریوں کے دیگر ممالک سے یہاں پہنچنے کے بعد ہوئی ہے۔ یاد رہیکہ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 3,100 افراد ہلاک اور زائد از 90,000 متاثر ہوئے ہیں حالانکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ تعداد چین میں ہے لیکن جنوبی کوریا، اٹلی اور ایران بھی اس سے شدید طور پر متاثر ہیں۔ چین کے آٹھ شہری جو اٹلی کے شمالی لومبارڈی خطہ میں واقع ایک ہی ریستوراں میں برسرکار تھے، کو مشرق ژنجیانگ ڈسٹرکٹ میں کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ مقامی حکومت نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے۔ یہ تینوں گذشتہ ہفتہ اٹلی سے چین واپس آئے تھے۔