چین کو دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے کا اعزاز

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا اعزاز چین کے شہر بیجنگ نے اپنے نام کرلیاہے۔کاروباری جریدے فوبز کی 2021کی فہرست کے مطابق دنیاکے دوہزار سات سو پچپن ارب پتیوں میں سے 25 فیصد 10 مختلف شہروں میں رہتے ہیں۔ فہرست کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 اورہانگ کانگ میں 80 ہے۔اس سے پہلے دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر، نیویارک، کوتصور کیا جاتا تھا۔

ٹوئٹر کا صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع
نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے، اس سے قبل نومبر2017 ء میں اسے تنقید کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ٹوئٹر اپلیکشن پرتصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائیگا، اس کیلئے صارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کیٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائیگی۔ حکام کے مطابق چیک مارک کیساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ، اکاؤنٹ کے درست ہونے کو ظاہر کرے گا۔
درست تصدیق کیلییاکاو?نٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا، ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاو?نٹ پر6 ماہ کے دوران، ایکٹو رہا ہو۔