نئی دہلی ۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ مشرقی لداخ میں ہندوستانی مسلح افواج کے سخت گیر رد عمل کی وجہ سے غیر متوقع عواقب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایک ورچول سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ لائین آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہی ہے اور ہندوستان کا موقف واجبی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کے سخت گیر رد عمل کی وجہ سے چین کی افواج کو غیر متوقع عواقب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی لائین آف کنٹرول میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو قبول نہیں کرینگے ۔
