چین کو لداخ معاملے میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: انڈیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ہندوستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے بارے میں تبصرہ کے لئے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے آج اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کو اس معاملے میں مداخلت یا بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج ہفتہ وار ورچوئل بریفنگ میں کہا ، ‘‘اس بارے میں ہمارا موقف ہمیشہ واضح اور مستحکم ہے۔ جموں و کشمیر اور مرکزی علاقہ لداخ ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے ہیں اور رہیں گے۔ چین کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ممالک ہندوستان کے اندرونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو دوسروں سے اس کی توقع کرتے ہیں۔