کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو یہ الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ سرحد پر چین کی عداوتوں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی حرکات کو نظر انداز کرنے سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ مرکزی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ چین کے ساتھ کس طرح معاملہ کیا جائے۔ آج ان کی شرارتوں کو نظرانداز کرنے سے مستقبل میں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔نگریس کے رہنما کے ذریعہ پیش کردہ اس خبر میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چینی فوج نے ڈیمچوک کے علاقے میں ہندوستانی سرحد کے اندر خیمے لگا رکھے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں راہل گاندھی نے کارگل وجے دیوس پر شہدا کو یاد کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہرجنگجوکودلی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ترنگے کے وقار میں اپنی جان دے دی۔ ہم آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ملکی سلامتی کے لیے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔