اسلام آباد : پاکستان کے پڑوسی دوست چین جس نے بارہا اسے مالیتی بحران سے نکالا ہے، اب اس نے اسلام آباد کو 6 بلین ڈالر کا تازہ قرض منظور کرنے سے قبل اضافی ضمانتوں کا تقاضہ کیا ہے۔ پاکستان کیلئے یہ نئی تبدیلی ہے۔ پاکستان کو یہ قرض مین لائن کیلئے مطلوب ہے۔ چین نے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے پاکستان کی خواہش کے برخلاف بعض نئے شرائط لاگو کردیئے ہیں، تاہم ایک پاکستانی حکومتی عہدیدار نے بیان کیا کہ چین کے ساتھ قرض کی شرائط کی یکسوئی ہوجائے گی۔