٭ جاپان کی حکومت چین سے فیکٹریز کو ہٹانے اور ملک واپس آنے یا پھر جنوب مشرقی ایشیاء میں جانے کیلئے اپنی کمپنیوں کو رقم ادا کرے گا ۔ جاپان کی حکومت چین میں مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کرنے اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے پروگرام کے تحت یہ اقدام کررہی ہے ۔ فیس ماسک بنانے والی ایریس اویاما کے بشمول 57 کمپنیوں کو 536 ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے ۔ اسی طرح دیگر 30 کمپنیوں کو بھی جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں منتقل ہونے کیلئے رقم دی جائے گی ۔