٭ امریکی وکیل لیری کلیمین نے چین کے خلاف 20 ٹریلین امریکی ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے جو کورونا وائرس کی پیداوار کا سبب بننے اور اس کو پھیلانے کے الزامات کے ساتھ داخل کیا گیا ہے۔ یہ وائرس زائد از 16,000 اموات کا سبب بن چکا ہے۔ لیری کا الزام ہے کہ کورونا وائرس چین کی طرف سے جراثیمی ہتھیار ہے جس کے ذریعہ وہ عالمی جنگ لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دانستہ ہوں یا نادانستہ لیکن امریکی قانون ، بین الاقوامی قوانین ، معاہدوں اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء پھیلادی ہے۔
