سری نگر، 28 مئی (یو این آئی) لیہہ کے سابق چیف ایگزیکٹو کونسلر اور سینئر کانگریس لیڈر رگزن سپلبار نے لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کی دراندازی پر حکومت ہند کو ایک بیان جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ چین کی زور زبردستی کے خلاف کیا اقدام کررہی ہے تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ چین آج پہلی بار زبردستی کرکے ہماری زمین پر قبضہ نہیں کررہا ہے بلکہ وہ لوگ سالہا سال سے ایسا کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چین کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے کیونکہ آج کا ہندوستان سال 1962 کا ہندوستان نہیں ہے ۔اُنھوں نے میڈیا کے ساتھ لداخ میں ہندوستان اور چین کی فوج کے درمیان ٹکراؤ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔