چین کیخلاف ہندوستان ، امریکہ ، آسٹریلیااور جاپان متحد

,

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو میں چار ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، چین کی جارحیت سے نمٹنے حقیقی سیکوریٹی فریم ورک پر بات چیت

ٹوکیو: چین کے خلاف ہندوستان ، امریکہ ، اسٹریلیا اور جاپان متحد ہوچکے ہیں۔ چین کی بڑھتی جارحیت کے باعث بڑھتے چیلنجس کا مقابلہ کرنے کیلئے حقیقی سیکوریٹی فریم ورک تیار کرنے اور قطعیت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ چار ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے شرکت کی ۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں چین کے شہر اوہان میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے بعد سے ہندپیسیفک ممالک کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پمپیو نے اس فریم ورک کی حمایت کی ہے۔ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی کے درمیان دیگر تین ممالک بھی چین سے بیزار ہیں۔ معیشت کے معاملہ میں اس وقت چاروں ممالک کو چین سے مقابلہ ہے۔ امریکہ ان گروپ کے ممالک میں سب سے بڑی معیشت ہے جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر اور ہندوستان معاشی لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا بھی ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔ یہ تمام پانچ ممالک دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین پر اثر انداز ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ دنیا اس وقت چین پر زیادہ سے زیادہ انحصار کر رہی ہے ۔ اس لئے ان انحصار کو کم کرنے کیلئے چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ٹوکیو میں جاری ہے ۔ یہ اجلاس گزشتہ ماہ ہونے والے ورچیول اجلاس سے مختلف ہے جس ہندوستان ، جاپان اور آسٹریلیا کے تجارتی و صنعتی وزراء نے شرکت کی تھی ۔