نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) لداخ کے گلوان وادی میں چینی افواج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہندوستانی فوج کے 76 جوان مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں اور روبہ صحت ہورہے ہیں۔ آرمی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کوئی بھی نازک حالت میں نہیں ہے اور سب کے سب ڈیوٹی پر واپس ہونے کے موقف میں ہیں۔ 18 فوجی لیہ کے ہاسپٹل میں ہیں جبکہ مابقی 56 دیگر دواخانوں میں زیرعلاج ہیں جو اندرون ایک ہفتہ رجوع بکار ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں چین کے بھی کم از کم 45 فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں لیکن بیجنگ کی جانب سے سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں کی گئی ہے۔