چین کیلئے ٹورسٹ ای ویزا کا اعلان

   

مہابلی پورم ۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پنگ نے آج غیر رسمی بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اسی طرح کی مزید غیر رسمی مذاکرات سے اتفاق کیا۔ ہندوستان نے چینی شہریوں کے ملٹی انٹری پر پانچ سال کیلئے ٹورسٹ ای ویزا دینے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان بیجنگ میں واقع ہندوستانی مشن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے شہریوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے چینی شہریوں کیلئے ای ویزا میں رعایت دی جائے گی جس سے زیادہ سے زیادہ چینی سیاح ہندوستان کا دورہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اکتوبر سے چینی شہری ملٹی انٹری پر ٹورسٹ ای ویزا کیلئے درخواست د ے سکتے ہیں۔ جس کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔ پانچ سال کے لئے ٹورسٹ ای ویزا کیلئے 80 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگا۔