چین کی ایل۔ ایس اے آر سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ

   

جیوکوان: چین نے چہارشنبہ کو ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں نصب کرنے کے لیے لانگ مارچ
-4C
راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔راکٹ کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق 7.44 بجے شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور جلد ہی
L-SAR01A
سیٹلائٹ کو پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا۔
یہ سیٹلائٹ ارضیاتی ماحول، لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانچ سینٹر نے کہا کہ مشن نے لانگ مارچ کیریئر راکٹ سے 407 ویں پرواز کو نشان زد کیا۔