بیجنگ : ایغور اقلیتی شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی برطانیہ کے بیجنگ کیخلاف تعزیری اقدامات کے ردِعمل میں چین نے بھی برطانوی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے برطانوہی اقدامات کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے برطانوی حکام اور تنظیموں کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے جو ایغوروں سے متعلق جھوٹ اور نامعلوم معلومات کو پھیلارہے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں نو برطانوی حکام اور چار تنظیموں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔
