وینچانگ 12جولائی (آئی اے این ایس) چین مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے ) کے مطابق، تیان زو9کارگو گاڑی اور لانگ مارچ7 کیریئر راکٹ، جو چین کے خلائی اسٹیشن کو سپلائی فراہم کرے گا، ہفتے کے روز لانچنگ سائٹ پر منتقل کر دیا گیا۔سی ایم ایس اے کے مطابق کارگو خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔ایجنسی نے کہا کہ فی الحال، جنوبی جزیرے صوبے ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز کے لانچنگ سائٹ پر سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں۔ لانچ سے پہلے منصوبہ بندی کے مطابق جامع فعالیت کی جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔تیان زوو9 ایک بغیر پائلٹ کارگو خلائی جہاز ہے جسے چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کو دوبارہ سپلائی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔