بیجنگ ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی حکومت کی جانب سے مشرقی ترکستان میں نسلی اقلیتوں پر مظالم کا انکشاف ہوا ہے جہاں انتظامیہ کی جانب سے ایغور مسلمانوں کے روایتی قبرستانوں کو منظم طریقہ سے تباہ کیا جارہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں قبروں کو گزشتہ دو برسوں کے دوران مسمار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تین مشتبہ دراندازوں کو کیا ہلاک
تل ابیب ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کی سرحد پرسر حد پار کرنے کی کوشش کر رہے تین مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔ اسرائیل کی سکیورٹی فورس نے یہ معلومات دی۔ آئی ڈی ایف کے منگل کے روز دیے گئے بیان کے مطابق جیسے ہی مشتبہ افراد نے اس علاقے کو پار کرنے کیلئے گرینیڈ سے حملہ کیا ۔